!جمالی خاندان میں سیاسی اختلافات کو ختم کرانے اور اپنے بڑوں کی نقش قدم پر چلنے کے لیے سردار محمد ہارون خان جمالی کردار ادا کریں، محمد اعظم اوستو

جمعرات 1 مئی 2025 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء) جمالی خاندان میں سیاسی اختلافات کو ختم کرانے اور اپنے بڑوں کی نقش قدم پر چلنے کے لیے سردار محمد ہارون خان جمالی کردار ادا کریں ۔تاکہ سیاسی رنجشیں نہ رہیں علاقے کی بھلائی اسی میں ہے ۔

(جاری ہے)

سیاسی سماجی رہنما محمد اعظم اوستو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جعفرآباد بلکہ نصیر آباد ڈویژن میں جمالی خاندان کی خدمات قابل تعریف ہیں لیکن اب گزشتہ الیکشنوں میں ان جمالی خاندان میں سیاسی اختلاف کھل کر سامنے آئے اور جس کا نقصان بھی جعفر آباد سیٹ پر ہوا لیکن اب انہیں اپنے اختلافات کو ختم کرنے کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے سردار محمد ہارون خان جمالی کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے وہ میر ظفر اللہ خان جمالی جیسا رول ادا کر کے سب برادری کو اکھٹا کر کے آنیبوالے الیکشن سے قبل اپنے خاندان کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں اور ساتھ ساتھ جمالی اقوام کے جو آپس کے قبائلی جھگڑے اور اختلافات ہیں ان کو بھی ختم کروائیں کیونکہ قوم کے سہارے سیاست بھی ہوتی ہے اور سیاست بھی اس لیے سردار محمد ہارون خان جمالی کو کردار اد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اسی میان نہ صرف جمالی خاندان یا اقوام کی بھلائی بلکہ پورے علاقے کی اور سب اقوام کی بھلائی ہی