Live Updates

اسحاق ڈار کا جمہوریہ کوریا کے وزیر خارجہ چو تائی یول سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جمعرات 1 مئی 2025 23:33

اسحاق ڈار کا جمہوریہ کوریا کے وزیر خارجہ چو تائی یول سے ٹیلی فون پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاکستان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو جمہوریہ کوریا کے وزیر خارجہ چو تائی یول سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات بشمول سندھ طاس معاہدہ کی معطلی سے پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ چو تائی یول نے علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی حیثیت سے دونوں رہنمائوں نے کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ چو تائی یول نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی وزارتی تیاری کے تیسرے اجلاس کی کامیاب میزبانی کو سراہا۔انہوں نے اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات