ڈونگہ بونگہ ،ملزم پولیس حراست میں تشدد سے ہلاک ، ایس ایچ او، محرر گرفتار

جمعرات 1 مئی 2025 20:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)ڈونگہ بونگہ میں ملزم پولیس حراست میں تشدد سے ہلاک ہوگیا، ایس ایچ او محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ نے طائبر نامی شخص کو حراست کے دوران مبینہ طور پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او شبیر شاہ نے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ طائبر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی اور اس پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس قانون کے مطابق اپنا کام انجام دے رہی ہے۔جبکہ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ انکے مخالفین سے پیسے لیکر طائبر کو قتل کیا ہے جس پر ڈی پی او کامران اصضر نے نوٹس لیکر ایس ایچ او اور تھانہ محرر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کروا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :