لورالائی میں عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد

جمعرات 1 مئی 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) لورالائی میں عالمی یوم مزدور کے حوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی گورنمنٹ بوائز ٹاؤن ہائی سکول سے شروع ہوئی اور شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی واپس گورنمنٹ ٹاؤن ہائی سکول میں جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ریلی میں بچوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی محمد مدثر، گورنمنٹ بوائز ٹاؤن ہائی سکول کے پرنسپل روزی خان ، گورنمنٹ مڈل سکول گنوخان کے ہیڈ ماسٹر حاجی امیر محمد خان، گورنمنٹ وائز مڈل سکول سیون لائن کے ہیڈ ماسٹر جعفر خان ناصر ، حاجی عبدالخالق ناصر اور دیگر نے اس موقع پر خطاب کیا ۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن بہت بڑا دن ہے ، مزدوروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لیے مزدوروں کا بہت اہم کردار ہے ۔