Live Updates

مزدوروں کی خوشحالی و ترقی تحریک انصاف کا نصب العین ہے، سلمان اکرم راجہ

ملک کی تعمیر و ترقی میں مزدوروں کا کردار کلیدی، لیبر ونگ کو مدد ونگ میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ،حلیم عادل شیخ

جمعہ 2 مئی 2025 21:24

مزدوروں کی خوشحالی و ترقی تحریک انصاف کا نصب العین ہے، سلمان اکرم راجہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سندھ کے تحت صوبہ ہی صدر رانامحمد اعظم کی میزبانی میں گلشن اقبال میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر لیبر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی لیبر ونگ کے مرکزی صدر رانا عبدالسمیع خان تھے جبکہ صدارت کے فرائض تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انجام دیئے اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے لندن سے ویڈیو لنک پر خصوصی خطاب کیا سلمان اکرم راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مزدوروں کی خوشحالی اور ترقی تحریک انصاف کا نصب العین ہے یکم مئی بہت بڑا دن اور انسانیت کی میرا ث ہے شگاگو کے محنت کشوں نے سرمایہ دارانہ نظام اور استحصالی قوتوں کے خلاف اپنے حقوق حصول کے لیے سینہ سپر ہو کر جو جانوں کی قربانی دی اس نے انہیں تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر کر دیا یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں آج ان کی یاد میں شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے تحریک انصاف محنت کشوں کی حقیقی جماعت ہے 2019 میں اس وقت کی ہماری حکومت نے وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے دوران جب پوری دنیا میں لاک ڈان تھا پاکستان میں عوام الناس اور محنت کشوں کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے لاک ڈان نہیں ہونے دیا صرف حفاظتی ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا گیا یہ ہی وجہ ہے کہ جہاں دنیا کی معیشت بیٹھ چکی تھی مگر پاکستان میں معیشت کا پہیہ اسی طرح رواں دواں رہا راجہ سلمان اکرم نے ورکر کنونشن کے انعقاد پر صوبائی صدر حلیم عادل شیخ،رانا محمد اعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ کنونشن میں آنا چاہتے تھے مگر تنظیمی مصروفیات کے باعث ملک سے باہر جانا پڑا اسی لیے ویڈیو لنک کے ذریعے میں اپ کے درمیان ہوں انہوں نے کہا کہ بہت جلد پارٹی کے قائد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے خطاب میں کہاکہ تحریک انصاف محنت کشوں کی توانا آواز ہے مزدور کی خوشحالی پارٹی کا ویژن ہے ملک کی تعمیر وترقی میں مزدوروں کا کردار کلیدی ہے لیبر ونگ کو مدر ونگ میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے انہوں نے لیبر دنگ کی صوبائی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ ونگ کا دائرہ سرکاری و نجی اداروں، صنعتی یونٹوں تک بڑھائیں تاکہ محنت کشوں کے مسائل وحقوق کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے کراچی معاشی حب اور میگا سٹی ہونے کی وجہ سے مسائل بھی گمبھیر ہیں لیبر ونگ کراچی ڈویژن کی اس حوالے سے بڑی ذمہ داریاں ہیں کہ وہ تمام چھوٹے بڑے صنعتی یونٹوں میں لیبر ونگ کے یونٹوں قیام یقینی بنائیں انہوں نے کارکنوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ چار مئی انہیں سرپرائز ملے گا مسلم لیگ الحمدللہ لیبر ونگ کے مرکزی صدر رانا عبدالسمیع خان نے کامیاب ورکرز کنونشن پرحلیم عادل شیخ، رانا محمد اعظم و دیگر صوبائی اور ڈویژنل و ضلعی عہدے داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک کے سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوتے جا رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ کی آشیر باد سے فارم 47 کے ذریعے ملک کو قوم پر مسلط ناہل حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال کر رکھ دیا ہے معیشیت تباہی کے دہانے پر جا پہنچی ہے مزدور کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے تحریک انصاف کے قائدین اور کھلاڑیوں کو پابند سلاسل رکھ کر نااہل حکمران ٹولہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ وہ اپنی حکمرانی قائم رکھ سکیں گے کنونشن کے میزبان رانا اعظم نے مرکزی صدر لیبر ونگ،صوبائی صدر مدر ونگ و دیگر مدر ونگ کے صوبائی ڈویژنل، ضلعی اور لیبر ونگ کے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی عہدیداران وکارکنان کی آمد،کنونشن کو کامیاب بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا تقریب کے آخر میں مرکزی صدر لیبر ونگ اور صوبائی صدر مدر ونگ سندھ حلیم عادل شیخ کے ہاتھوں کئی کئی ماہ پابند سلاسل رہنے والے کارکنان میں اسناد تقسیم کی گئیں کنونشن سے مدر ونگ اور لیبر ونگ کے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی عہدے داران ڈاکٹر مسرور سیال،جاوید خٹک، عمران مرزا ایم پی اے شبیر قریشی،غلام مرتضی ڈیپر،زاہد شاہ،سلیم سچوانی، ارسلان خالد، راجہ اظہر، نعیم شیخ, ایڈوکیٹ ناصر یوسف، شاہد تاج،غلام اکبر جتوئی نصیر اللہ محسود،تحریک انصاف شعبہ خواتین سندھ کی صدر سرینہ عدنان، ڈویژنل و ضلعی صدور جنرل سیکرٹریزو دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات