Live Updates

ساہیوال، ،لو میرج کرنے والے جوڑے کے دوہرے قتل کا مقدمہ، مقتولہ لڑکی کے بھائی سمیت 4 کے خلاف درج

جمعہ 2 مئی 2025 23:00

ساہیوال، ،لو میرج کرنے والے جوڑے کے دوہرے قتل کا مقدمہ، مقتولہ لڑکی ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)پولیس صدر چیچہ وطنی نے چک 111 سات آر میں لو میرج کرنے والے جوڑے کے دو ہرے قتل کا مقدمہ مقتولہ لڑکی کے بھائی سمیت چار کے خلاف درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے زمیندار خواج احمد کے بیٹے فرحان احمد نے عرصہ تین ماہ قبل ذوا لفقار علی گجر کی بہن شہزادی سے پسند کی شادی کر لی اور دونوں میاں بیوی چک 111 سات آر میں کرائے کے مکان میں رہنے لگے کہ گزشتہ روز ڈھائی بجے دن ایک کار نمبر 88 82 ایل ای ایف میں لڑکی کا بھائی ذوالفقار علی گجر اور اریان اقبال عثمان آگئے اور گھر کے گیٹ پر دستک دے کر بلوایا جب گھر کا دروازہ کھلا تو ملزم پستولوں سے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے اور دونوں میا ں بیوی کو موقع پر قتل کر دیا اور کار میں موجود اپنے دو ساتھیوں سمیت واردات کے بعد فرار ہو گئے پولیس صدر چیچہ وطنی نے مقتول کے باپ خواج احمد کی مدعیت میں مقدمہ 302 اور 34 تعزیرات پاکستان درج کر لیا ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات