Live Updates

ساہیوال، اینٹی ریپ انو سٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کی خلاف ورزی ،3خواتین سمیت 6کے خلاف مقدمات درج، 3 گرفتار

جمعہ 2 مئی 2025 23:00

ساہیوال، اینٹی ریپ انو سٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کی خلاف ورزی ،3خواتین ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) عصمت دری زنا اور مجرمانہ حملے کے مقدمات درج کر وا کر عدالت میں مک مکا کر کے منحرف ہونے والی تین خواتین سمیت چھ کے خلاف مقدمات درج ۔ تین گرفتار ۔پاکپتن چوک شریف کالونی کی مسرت بی بی نے عصمت دری اور مجرمانہ حملے کا مقدمہ درج کرایا جس کے بعد مک مکا کر کے منحرف ہو گئی۔ چک 118 بارہ ایل کسووال کے مقدمہ زنا کاری کرنے کا مقدمہ پانچ مئی 2024 کو محسن نے رضا نے درج کرایا جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نور محمد دستڑ کی عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہو گیا۔

(جاری ہے)

اڈا کسووال 118 بارہ ایل کے منظور احمد کمبو اس کی بیوی فرزانہ کوثر اور بیٹی صبا پروین نے چک 17 چودہ ا یل میں عصمت دری کرتے ہوئے مجرمانہ حملہ کرنے کا مقدمہ پانچ اکتوبر 2024 کو درج کرایا اور عدالت میں اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے جس پر عدالت نے ایکشن لے لیا ۔پولیس غلہ منڈی اور کسووال نے تین مقدمات 213 تعزیرات پاکستان،اینٹی ریپ انو سٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021 اور 2022 کی دفعات اے اینڈ ٹو کے تحت پولیس افسروں قمر عباس اور محمد فخر معین کی مدعیت میں چھ ملزموں کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات