Live Updates

بھارت اشتعال انگیزی سے باز رہے، گورنر سندھ

جمعہ 2 مئی 2025 20:17

بھارت اشتعال انگیزی سے باز رہے، گورنر سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، بھارت اشتعال انگیزی سے باز رہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ خطے میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہوکر گزرتا ہے، کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کوبھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان مادرِ وطن کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات