مزدور طبقہ کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ڈپٹی کمشنر اوستا محمد

جمعرات 1 مئی 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر اوستا محمد ارشد حسین جمالی نے کہا ہے کہ مزدور طبقہ کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملکی ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔عالمی یومِ مزدور کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اوستا محمد ارشد حسین جمالی نے ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے اور تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی انصاف اور معاشی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب محنت کشوں کو ان کا جائز حق دیا جائے۔ تقریب میں مختلف سرکاری افسران، مزدور تنظیموں کے نمائندگان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر محنت کشوں کی لازوال قربانیوں اور ملک کی تعمیر وترقی میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

متعلقہ عنوان :