پی سی بی لیجنڈز لیگ کے بعد ٹیموں پر پاکستان کا نام استعمال کرنے پر پابندی لگائے گا: ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد پاکستان کی ساکھ کو داغدار ہونے سے بچانا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 اگست 2025 17:08

پی سی بی لیجنڈز لیگ کے بعد ٹیموں پر پاکستان کا نام استعمال کرنے پر پابندی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اگست 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دنیا بھر کی فرنچائز لیگز میں شرکت کے دوران ٹیموں کو ملک کا نام استعمال کرنے سے روکنے پر غور کر رہا ہے۔
اندرونی ذرائع کے مطابق پی سی بی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یہ فیصلہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے تنازعہ کے بعد کیا جہاں بھارت کے چیمپئنز نے متعدد مواقع پر پاکستان چیمپئنز کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا مقصد پاکستان کی ساکھ کو داغدار ہونے سے بچانا ہے۔
نتیجتاً پی سی بی نے ٹیموں کے لیے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ کسی بھی لیگ میں پاکستان کا نام استعمال کرنے کے لیے بورڈ سے باضابطہ منظوری لیں۔
تاہم یہ پابندی WCL کے اگلے ایڈیشن سے نافذ العمل ہو گی یعنی پاکستان چیمپئنز کو اسی نام کے ساتھ فائنل میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

چھ ٹاپ کرکٹنگ ممالک کے لیجنڈری کھلاڑیوں پر مشتمل عالمی ٹورنامنٹ کا جاری سیزن بھارتی چیمپئنز کے پاکستان چیمپئنز کے خلاف اپنے میچز سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
دفاعی چیمپئنز کا مقابلہ 20 جولائی کو روایتی حریفوں سے ہونا تھا لیکن اس بلاک بسٹر میچ کی ان کے کئی کھلاڑیوں خصوصاً شیکھر دھون، ہربھجن سنگھ، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور یوراج سنگھ نے مخالفت کی۔

ان کے انکار کے چند گھنٹے بعد ہی ٹورنامنٹ کے منتظمین نے ہائی آکٹین تصادم کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔
بعد ازاں لیگ مرحلے کے اختتام کے بعد گزشتہ سیزن کی رنر اپ پاکستان چیمپئنز، سٹینڈنگ میں سرفہرست رہی جبکہ انڈیا چیمپئنز چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی یعنی پہلے سیمی فائنل میں سخت حریف ایک اور ٹکراؤ کے لیے تیار تھے۔

تاہم آغاز سے چند گھنٹے قبل ناک آؤٹ فکسچر کو بھی ہندوستانی چیمپئنز کے عوامی جذبات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان چیمپئنز کے خلاف کھیلنے سے انکار کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
اس کے نتیجے میں پاکستان چیمپئنز فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔