روزنامہ بساط کے سابق ایڈیٹر و سابق ریونیو افسر شیخ سجاد ریاض باقضائے الہی سے وفات پا گئے

جمعرات 1 مئی 2025 23:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) سینئر صحافی شیخ ریاض پرویز کے بیٹے روزنامہ بساط کے سابق ایڈیٹر وسابق ریونیو افسر شیخ سجاد ریاض باقضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ (کل) جمعہ کو انکے آبائی علاقہ میں ادا کی جائے۔جمعرات کے روز مرحوم کو گھر پر دل کا دورہ پڑا اور انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دار فانی سے کوچ کر گئے۔مرحوم معروف کاروباری شخصیت شیخ عمران اور نوجوان صحافی شیخ ارسلان کے والد تھے۔