عازمین حج ’نسک کارڈ‘ اپنے ہمراہ رکھیں، سعودی وزارت حج کی ہدایت

جمعہ 2 مئی 2025 09:40

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ ’نسک کارڈ‘ سرکاری حج اجازت نامہ ہے اسے ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔

(جاری ہے)

سبق نیوز کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں عازمین کی نقل و حرکت کو منظم رکھنے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے نسک کارڈ جاری کیا گیا ہے،جو کہ سرکاری حج اجازت نامے کی حیثیت رکھتا ہے میں عازم حج کے بارے میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں جن میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ان کی رہائشی عمارتوں کا ایڈریس، حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے کی تفصیل اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں عارضی قیام گاہوں کے مقامات کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

نسک کارڈ کے ذریعے عازم حج کی شناخت میں آسانی ہوگی علاوہ ازیں وہ حجاج جو اپنے رہائشی مقام کو کھو دیتے ہیں اس کارڈ میں موجود تفصیلات سے انہیں ان کی منزل تک پہنچانا آسان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :