شام میں صحنایا کے میئر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

جمعہ 2 مئی 2025 11:00

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) دار الحکومت دمشق کے نواحی علاقے صحنایا کے میئر کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی افواج کے علاقے میں داخل ہونے کے چند گھنٹوں بعد دمشق کے نواحی علاقے صحنایا کے میئر حسام ورور اور ان کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔