ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا بی ایچ یو ہسپتال پھگوڑ کا دورہ، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 2 مئی 2025 12:16

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I بٹگرام اختر رسول نے بی ایچ یو ہسپتال پھگوڑ کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری اور سٹاک رجسٹر بھی چیک کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیوٹی پر مامور عملے کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔