Live Updates

بھارت کی پاکستانیوں کے ویزا کی منسوخی سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہی ہے، دفتر خارجہ

بھارتی حکام اجازت دیں تو ہم اپنے شہریوں کو واپس لینے کیلئے تیار ہیں،ترجمان شفقت علی خان کابیان

جمعہ 2 مئی 2025 12:37

بھارت کی پاکستانیوں کے ویزا کی منسوخی سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)دفترخارجہ نے کہاہے کہ بھارت کی پاکستانیوں کے ویزا کی منسوخی سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہی ہے، بھارتی حکام اجازت دیں تو ہم اپنے شہریوں کو واپس لینے کیلئے تیار ہیں۔بھارت سے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزا کی منسوخی سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ متعدد مریض نازک صحت کے ساتھ علاج مکمل کیے بغیر وطن واپس آچکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ پاکستانی شہری اٹاری سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیاکہ واہگہ اٹاری سرحد عبور کرنے کی آخری تاریخ30 اپریل تھی، بھارتی حکام اجازت دیں تو ہم اپنے شہریوں کو واپس لینے کیلئے تیار ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کیلئے واہگہ بارڈر آئندہ بھی کھلا رہے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات