امریکا،سب سے زیادہ چمچ جمع کرنے کا مبینہ نیا عالمی ریکارڈقائم

جمعہ 2 مئی 2025 12:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)امریکی ریاست آئیووا کے ایک میوزیم کے مالک نے دعوی کیا ہے اس کے پاس 38,162 چمچ ہیں جو کہ نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے کافی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیوین پورٹ میں مسیسیپی سپون گیلری کی مالک کیمی پوہل نے تقریبا دو درجن رضاکاروں کو جمع کیا اور 5 گھنٹے سے زیادہ وقت گزار کر اپنے چمچوں کی پوری انوینٹری کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کو ثبوت کے طور پر پیش کیا۔چمچوں کے سب سے بڑے ذخیرے کا موجودہ ریکارڈ آسٹریلوی شخص ڈیس وارن کے پاس ہے، جس کے 30,000 چائے کے چمچوں کا مجموعہ 1990 میں قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :