پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سمبڑیال کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

جمعہ 2 مئی 2025 13:11

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار سمبڑیال مختاراحمد نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے منڈی میں بولی کا عمل اور پھل و سبزیوں کی قیمتوں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے منڈی میں آڑھتیوں کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے پیش نظر جاری کردہ ریٹ لسٹ کو مدنظر رکھا جائے اور مقرر کردہ قیمتوں سے تجاوز نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی مقرر کردہ قیمت سے تجاوز کرنے والے کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔