ارشاد عباسی کے قتل میں ملوث ملزمان تمام کو فوری گرفتار کیا جائے،ندیم خان عباسی

جمعہ 2 مئی 2025 14:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)مانک پیاں کے سیاسی و سماجی رہنما ندیم خان عباسی نے کہا ہے کہ ارشاد عباسی کے قتل میں ملوث ملزمان تمام کو فوری گرفتار کیا جائے۔قتل کیس کو خراب کرکے ملزمان کو بچانے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔چوکی آفیسر جلال آباد راجہ بشارت کی ملی بھگت سے تاحال ملوث ملزمان گرفتار نہ ہونا پولیس کی روایتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پولیس ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقدمہ کو خراب کررہی ہے۔چوکی آفیسر جلال آباد راجہ بشارت کا فوری تبادلہ کیا جائے اور شہید الرحمن کو چوکی پولیس آفیسر جلال آباد تعینات کیا جائے۔شہید الرحمن ایماندار،میرٹ پسند اور فرض شناس دلیر آفیسر ہیں۔انہیں چوکی پولیس جلال آباد لگا کر ارشاد عباسی کے قتل کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی جائے تاکہ ورثا کو انصاف فراہم ہوسکے۔اگر شہید الرحمن کو چوکی پولیس جلال آباد نہ لگایا گیا تو مانک پیاں کی عباسی برادری سنٹرل پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔