سیالکوٹ،موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی،4 افراد زخمی

جمعہ 2 مئی 2025 15:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) سیالکوٹ کے علاقہ پلی توپ خانہ میں موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق پلی توپخانہ سے چک منداہڑ کی طرف آنے والے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی پر کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی کھیتوں میں الٹنےکے نتیجہ میں 28 سالہ عبدالغنی، 28 سالہ ابرار، 26 سالہ عصمت اللہ اور 35 سالہ شوکت زخمی ہوگئے۔عبدالغنی کو ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ دیگر افراد کو علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کر دیا ۔