سیالکوٹ پولیس کی ماہ اپریل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری

جمعہ 2 مئی 2025 15:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) سیالکوٹ پولیس نے ماہ اپریل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے ماہ اپریل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 905 اشتہاری ملزمان گرفتار کیے،75 منشیات فروش گرفتار کیے گے جن سے 70874 گرام منشیات جن میں چرس،آئس اور ہیروئین شامل ہے جبکہ 984 لیٹر شراب بھی برآمد کی۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے 75 مقدمات درج کئے جن سے 129 عدد کلاشنکوف،رائفلیں اور پسٹل برآمد کیے۔ سیالکوٹ پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 14 مقدمات درج کیے، 14 پتنگ فروش گرفتار کیے اور ان کے قبضے سے 247 پتنگیں اور 25 کیمیکل ڈوریں برآمد کیں۔ ترجمان سیالکوٹ کے مطابق 220 ون ویلنگ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے سیالکوٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ پولیس کا مقصد ضلع بھر میں امن و امان قائم کرنا،شہریوں اور پولیس کے مابین اعتماد کی فضا کو یقینی بنانا ہے۔