
مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافہ ہو گیا
ایک ہفتے کے دوران انڈے، چکن، ایل پی جی، چینی سمیت 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
محمد علی
جمعہ 2 مئی 2025
18:05

۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح منفی 2.41 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 12 اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ، 11 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 28 اشیا ء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔مہنگی ہونے والی اشیا ء میں انڈے سرفہرست رہے جو فی درجن 13 روپے 5 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح گھریلو ایل پی جی کا سلنڈر33 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا۔
(جاری ہے)
دیگر مہنگی ہونے والی اشیا ء میں بریڈ، کیلے، دال مونگ، چینی، چاول، بیف اور لہسن شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لہسن کی قیمت میں 7 روپے 29 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔دوسری جانب سستی ہونے والی اشیا ء میں پیاز، ٹماٹر، آٹے کا 20 کلو تھیلا، دال مسور، گھی اور چنے شامل ہیں۔ پیاز 2 روپے 87 پیسے فی کلو اور ٹماٹر 2 روپے 5 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، تازہ دودھ، چائے اور دیگر اشیا ء سمیت 28 آئٹمز کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔
مزید اہم خبریں
-
یومیہ اجرت پر کام کرنے والے یوٹیلٹی اسٹورز کے 3 ہزار ملازمین نوکریوں سے فارغ
-
امریکی نائب صدر کا بیان قابل ِ مذمت ہے، حکومت فوری امریکی سفیر کو طلب کرے
-
شریف خاندان کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں
-
مودی بھی اور پی ٹی آئی والے بھی دونوں چاہتے پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوجائے
-
3 سالوں میں پاکستان کے قرضوں میں 29 ہزار ارب روپے کا اضافہ
-
آسٹریلیا میں الیکشن، وزیر اعظم انتھونی البنیزی کامیاب
-
پوٹن کی طرف سے تین روزہ جنگ بندی ایک ’کھیل‘ ہے، زیلنسکی
-
تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کا پریشان کن اضافہ
-
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یوتھ کی ناامیدی کو ختم کرنا ہے
-
آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں وہ کئی دہائیوں تک 34 ہزار گھر بھی نہیں بنا سکیں
-
دریاؤں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے تجاوزکرگیا
-
صدرمملکت نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.