
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یوتھ کی ناامیدی کو ختم کرنا ہے
نوجوانوں کو کاروبار اور نوکری کے مواقع میسر ہوں گے تو نوجوان بیرون ملک سے واپس آجائیں گے، پارلیمنٹ میں ووٹ کسی ممبر کا نہیں بلکہ پارٹی کا ہوتا ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 3 مئی 2025
19:31

(جاری ہے)
انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار روم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسائل کی تو بات کی جاتی ہے، مگر ان کیحل کی بات نہیں کی جاتی، ہماری جماعت کا مقصد مسائل کے حل کے لیے بات کرنا ہے، ہمارا مقصد پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے۔
ناانصافی ملک کی جڑ کو کھوکھلا کردیتی ہے، جب آئین کو پامال کیا جاتا ہے تو انصاف کیسے رہے گا، انصاف نہ ہونے کی وجہ سے آج کا نوجوان مایوسی کاشکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا، ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی نہیں، اگر آپ کو پسند نہیں ہے تو آئین بدل دیں، مائن اینڈ منرل ایکٹ اگر آئین سے متصادم ہے تو وہ غلط ہے، آئین کے اندر جو حقوق صوبے کو دیے گئے ہیں وہ دیے جانے چاہئیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ وسائل اور آئین میں دیے گئے حقوق کے اعتبار سے بلوچستان کو سب سے امیر صوبہ ہونا چاہیے، بلوچستان کے عوام کو یہ بتایا جائے کہ ان کو ریکوڈک سے کیا ملے گا، مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر بلوچستان میں بحث ہونی چاہیے تھی، مگر بل کو پاس کردیا گیا۔انہوں نے سوال اتھایا کہ کیا یہاں لوگ 70 کروڑ روپے دے کر سینیٹر نہیں بنے، ہم کرپٹ لوگوں کو سینیٹ میں بھیجیں گے اور پھر توقع کریں کہ ملک چلے گا، یہ خام خیالی ہے کہ ایسے لوگ ملک اور صوبے کے مسائل حل کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
متعصبانہ الگورتھم سے دنیا بھر میں آزادی صحافت کو خطرہ، یو این چیف
-
فرائض کی انجام دہی میں غزہ کے صحافیوں کو المیوں کو سامنا
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی کا رجحان، آج مزید 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوگئی
-
کہتے ہیں ریکوڈک آئے گا تو پاکستان کے مسائل ختم ہو جائیں گے
-
عمران خان اس وقت مشکل میں ہے، مر جاؤں گا لیکن بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گا
-
بھارت کی جانب سے کسی بھی مس ایڈونچر کا خطرہ تاحال کم نہیں ہوا
-
یومیہ اجرت پر کام کرنے والے یوٹیلٹی اسٹورز کے 3 ہزار ملازمین نوکریوں سے فارغ
-
کراچی ملک کا اقتصادی حب ہے لیکن پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی مسلسل جاری ہے
-
امریکی نائب صدر کا بیان قابل ِ مذمت ہے، حکومت فوری امریکی سفیر کو طلب کرے
-
شریف خاندان کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں
-
مودی بھی اور پی ٹی آئی والے بھی دونوں چاہتے پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوجائے
-
3 سالوں میں پاکستان کے قرضوں میں 29 ہزار ارب روپے کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.