آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں وہ کئی دہائیوں تک 34 ہزار گھر بھی نہیں بنا سکیں

پہلی بار6 ماہ کی قلیل مدت میں تقریبا 34ہزار گھر بن رہے ہیں، 2ہزار مکمل بھی ہوچکے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے” اپنی زمین اپنا گھر“ ای پورٹل کا افتتاح کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 مئی 2025 18:59

آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں وہ کئی دہائیوں تک 34 ہزار گھر بھی نہیں بنا ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 مئی 2025ء ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ویژن، ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت کا خواب ہے- ” اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد”اپنی زمین، اپنا گھر“کی لانچنگ کر دی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین، اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا- عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے-پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں دو ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے- ”اپنی زمین، اپنا گھر“بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے- ”اپنی زمین، اپنا گھر“ کے تحت قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب قرض بھی حاصل کرسکیں گے -”اپنی زمین، اپنا گھر“پہلے فیز میں جہلم،پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ دیئے جائیں گے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے۔

(جاری ہے)

بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے۔ محمد نوازشریف صاحب لوگوں کے گھر کی تکمیل کا سن کر بہت خوش ہوتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں تقریبا ً 34ہزار گھر بن رہے ہیں، 2 ہزار مکمل بھی ہوچکے ہیں۔ یہ 34ہزار گھر نہیں بلکہ دعائیں ہیں۔” اپنی چھت، اپنا گھر“ کے تحت مکان بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ” اپنی چھت، اپنا گھر“ کے لئے آسان ترین قسط اورتین ماہ کا گریس پریڈ مقرر کیا گیا، قرضوں کی واپسی بھی شروع ہوچکی ہے۔ پنجاب بھر میں بہت سے لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لئے نہ زمین ہے نہ پیسے۔پہلے مرحلے میں 2000لوگوں کو مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔ مفت پلاٹ کے لئے azag.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں اپنے دور میں کئی دہائیوں تک 34ہزار گھر بھی نہیں بنا سکیں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اپنے گھر سے تحفظ کا احساس ملتا ہے، کہنا آسان ہے مگر عام آدمی کے لئے گھر کا حصول بہت مشکل ہے۔”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کے تحت ایک سے 10مرلہ تک پلاٹ مالکان قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ”اپنی زمین،اپنا گھر“ پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں -بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“پروگرام کے تحت 33500 افراد کو گھر بنانے کے لئے 36- ارب روپے کا قرض جاری ہوچکاہے۔بے گھر افراد کے لئے پنجاب میں ہرروز مزید300گھربننے لگے- صوبائی وزیرہاؤسنگ بلال یاسین نے کہاکہ پنجاب بھر کے عوام”اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔