Live Updates

دریاؤں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے تجاوزکرگیا

ہفتہ 3 مئی 2025 22:10

دریاؤں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے تجاوزکرگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)دریاؤں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد بڑھ کر 66 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 83 ہزار کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔اس وقت ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے اور دو ہزار کیوسک پانی سمندر میں گر رہا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات