کراچی : کار چوروں کی پھرتیاں ، 4 منٹ میں 5 لاکھ مالیت کا قیمتی سامان چرا کر فرار

جمعہ 2 مئی 2025 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) گلشن جمال میں کار چوروں نے چار منٹ میں پانچ لاکھ مالیت کا قیمتی سامان چرا کر فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن جمال میں کار پارٹس چوری کرنے والے ملزمان نے واردات کی، چار منٹ کے اندر5لاکھ مالیت کا قیمتی سامان چوری کرلیا، ملزمان نے گئیرلیور کی ناب اورپش اسٹارٹ بٹن تک نہ چھوڑا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان نے پہلے گلی کا جائزہ لیا پھر اپنے ہدف کے پاس جاکر ملزمان نے موٹرسائیکل روکی، موٹرسائیکل چلانے والا ملزم اترا اورکار کی طرف گیا۔کار کے پاس جاکر موٹرسائیکل روکی، ایک چور کار کا شیشہ توڑکر اندر داخل ہوا، دوسرا سفید بوری لے کر کھڑا ہوگیا، ملزم نے ڈسپلیمیٹر،کنٹرول پینل سمیت ساراسسٹم اور رلے ڈیش بورڈ نکال لیا، چوروں نے دروازوں کا کنٹرول پینل ،گئیرلیور ناب اورپش اسٹارٹ بٹن تک نہ چھوڑا۔

(جاری ہے)

دوسرا ملزمان ہاتھ میں بڑی سفید بوری لے کر کھڑا ہوگیا، کار کا شیشہ توڑا اور کھڑکی سے گاڑی کے اندر داخل ہوگیا ، ملزم 3 منٹ سے زیادہ تک گاڑی کا سامان نکالتا رہا۔شہری نے کہا کہ ڈسپلیمیٹر،کنٹرول پینل سمیت ساراسسٹم،رلیڈیش بورڈنکال لیا، دروازوں کے شیشے اتارنے چڑھانے کیبٹن بھی نکال لیے، ملزم نیگئیرلیور کی ناب اورپش اسٹارٹ بٹن تک نہ چھوڑا اور واردات کے بعد ملزمان جہاں سے آئے وہیں سے فرار ہوئے۔

متعلقہ عنوان :