آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں عالمی ہفتہ امیونائزیشن کے موقع پر کمیونٹی شمولیت اور آگاہی کی تقریبات منعقد

جمعہ 2 مئی 2025 19:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے شعب اطفال و صحتِ اطفال نے شعب فارمیسی کے اشتراک سے عالمی ہفتہ امیونائزیشن منانے کے لیے متعدد مثر تقریبات کا انعقاد کیا جن کا مقصد ویکسینیشن سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا اور اجتماعی اقدام کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔عالمی ہفتہ امیونائزیشن جو ہر سال 24 سے 30 اپریل کے درمیان دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، ویکسینز کی جان بچانے والی طاقت اور ان کے ذریعہ انفرادی و اجتماعی صحت کے تحفظ میں اہم کردار کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہوتا ہے۔

اس سال کا موضوع"امیونائزیشن سب کے لیے ممکن ہی"طبی ماہرین، مریضوں اور وسیع تر معاشرے کی جانب سے ویکسینیشن تک رسائی کو یقینی بنانے اور اس کی جاری اہمیت کو اجاگر کرنے والی مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں اس ہفتے کی پہلی تقریب شعب اطفال و صحتِ اطفال کی ٹیم نے منعقد کی، جس کی قیادت ڈاکٹر فیضہ جہاں، پروفیسر اور چیئر، اور ڈاکٹر علی فیصل سلیم، وائس چیئر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر نے کی۔

اس تقریب میں علامتی طور پر کیک کاٹا گیا اور بچوں کی صحت اور ویکسینیشن کے فروغ سے متعلق عزم کی تجدید کے لیے اپیل کی گئی۔اپنی گفتگو میں ڈاکٹر علی فیصل سلیم نے کہا"ویکسینیشن انسانی تاریخ میں سب سے مثر اور کم لاگت والے عوامی صحت کے اقدامات میں سے ایک ہے۔ اس ہفتے کے ذریعے ہم طبی عملے سے لے کر خاندانوں تک سب کو یہ یاد دلانا چاہتے ہیں کہ بروقت ویکسینیشن زندگی بچاتی ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند مستقبل کی ضمانت دیتی ہے۔

"دوسری تقریب کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (CHC) فارمیسی میں منعقد ہوئی۔ اس کی قیادت سید شمیم رضا، ڈائریکٹر فارمیسی، آغا خان یونیورسٹی اسپتال اور خیرالنسا ہوڈا، چیف نرسنگ آفیسر، آغا خان یونیورسٹی اسپتال، نے کی۔ اس تقریب میں ویکسینیشن نرسز وہ بے آواز ہیرو جو عوامی صحت کے تحفظ میں پیش پیش ہیں اور کچھ مریضوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید شمیم رضا نے اس کلیدی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا"ہماری ویکسینیشن نرسز کمیونٹی کے تحفظ کے لیے انتھک محنت کرتی ہیں۔

یہ ہفتہ ان کی لگن کو خراجِ تحسین ہے اور ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ویکسین سے بچا کے قابل بیماریوں کے خلاف لڑائی میں ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ فارمیسی کا کردار صرف ادویات تک محدود نہیں یہ تعلیم، رسائی اور اعتماد سے وابستہ ہے۔"ان تقریبات نے آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں جاری وسیع تر ویکسینیشن کوششوں کو اجاگر کیا اور فرنٹ لائن طبی عملے کی محنت و لگن کو سراہا۔ ان تقریبات کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو یہ سمجھنے کی ترغیب دینا بھی تھا کہ بیماریوں سے بچا اور مجموعی کمیونٹی صحت کے فروغ میں ویکسینز کا کتنا اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :