Live Updates

معروف فوک گلوکارشوکت علی کا 81 واں یوم پیدائش 3 مئی ہفتہ کو منایا جائے گا

جمعہ 2 مئی 2025 21:31

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) ’’ جاگ اٹھا ہے سارا وطن ‘ ‘ 65ء اور 71ء کی جنگوں میں ملی نغموں سے قوم کا خون گرمانے والے معروف فوک گلوکار شوکت علی کا 81واں یوم پیدائش 3مئی ہفتہ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ان کے مداحوں کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔دنیائے موسیقی کا ایک بڑا نام شوکت علی3مئی 1944 ء کو بھاٹی گیٹ لاہور میں پیدا ہوئے، اپنے موسیقی کے سفر کے دوران انہوں نے کئی پاکستانی فلموں کے لیے گیت گا کر عالمگیر شہرت حاصل کی۔

(جاری ہے)

وہ عارفانہ کلام اور ملی نغمے بہت جوش و خروش سے گاتے تھے شوکت علی کے ملی نغموں نے قوم کا خون گرمانے میں اہم کردار ادا کیا۔شوکت علی نے 1965 اور 1971 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران ملی نغمے بھی گائے، انکے نغمے ''جاگ اٹھا ہے سارا وطن'' سن کر آج بھی جوش و ولولہ پیدا ہوجاتا ہے۔شوکت علی کو حکومت کی طرف سے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا، اپنے وقت کے عظیم گلوکار 2 اپریل 2021 کو اس دار فانی سے رخصت ہو گئے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات