Live Updates

محمد عذب کا لاہورقلندرز کیلئے انتخاب نوجوانوں کیلئے حوصلہ افزا ہے، جاوید میمن

باصلاحیت کرکٹرز کی سپورٹ جاری رکھے گے، ڈائریکٹر سپورٹس ایچ ای سی

جمعہ 2 مئی 2025 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نوجوان فاسٹ باولر محمد عذب کی لاہور قلندرز میں شمولیت نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزا?ی کیل?ے اہم قرار دیتے ہوے باصلاحیت کرکٹرز کی بھرپور سپورٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ایچ ای سی کے ڈائرکٹر اسپورٹس جاویدعلی میمن کاکہنا ہیکہ محمد عذب کاپاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے لاہورقلندرز کیل?یانتخاب نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ ایچ ای سی اور تعلیمی برادری کے لیے بھی قابل فخر ہے۔

(جاری ہے)

یقینی طور پر ان کی یہ کامیابی ایچ ای سی انتظامیہ اور یونیورسٹی قیادت کے تعاون، معیاری تربیت سے ممکن ہو?ی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کے چی?رمین ڈاکٹر مختار احمد کی بھرپور سپورٹ کی بدولت ایچ ای سی طلباوطالبات کو پیشہ ورانہ کھیلوں کے کیریئر کے لیے تیار کرنے سمیت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پراجیکٹ بھی چلا رہے ہیں، جس کا مقصد کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں میں نئے اور با صلاحیت ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنا ہے۔بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر محمد عذب نے گریڈون کرکٹ ٹورنامنٹس میں ایچ ای سی کی نمائندگی کی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات