Live Updates

حسن نواز نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے فتح چھین لی

اسلام آباد کی انتہائی ناقص فیلڈنگ نے جیتا ہوا میچ گلیڈی ایٹرز کی جھولی میں ڈال دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مئی 2025 23:57

حسن نواز نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے فتح چھین لی
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 03 مئی 2025ء ) حسن نواز نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے فتح چھین لی، اسلام آباد کی انتہائی ناقص فیلڈنگ نے جیتا ہوا میچ گلیڈی ایٹرز کی جھولی میں ڈال دیا، حسن نواز نے 64 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر تن تنہا اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 10 کے 23 ویں میچ کا ٹاس جیتا جس کے بعد گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

محمد نواز کی بہترین بلے بازی کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا سکے، محمد نواز نے 49 رنز کی اننگ کھیلی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 5 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی اب تک 5 فتوحات حاصل کر چکی۔ 11 پوائنٹس کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آ گئی ہے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات