Live Updates

پی ایس ایل 10‘ ملتان سلطانز ٹرافی کی ریس سے باہر، یونائیٹڈ کا پہلا نمبر

لاہور قلندرز کی ٹیم 8 میچز کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے‘9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر

ہفتہ 3 مئی 2025 13:51

پی ایس ایل 10‘ ملتان سلطانز ٹرافی کی ریس سے باہر، یونائیٹڈ کا پہلا نمبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز ٹرافی جیتنے کی ریس سے باہر ہوگئی۔جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر پلے آف سے باہر کر دیا۔ یہ ملتان سلطانز کی پی ایس ایل 10 میں ساتویں شکست تھی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو اسلام آباد یونائیٹڈ 6 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم 8 میچز میں4 میں کامیابی، 3 میں شکست اور ایک میچ بے نتیجہ ہونے کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 میچز میں 4 میں کامیابی،2 میں شکست اور ایک میچ بے نتیجہ ہونے کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔اس کے علاوہ کراچی کنگز 7 میچز میں 4 میں کامیابی کے ساتھ 8 پوائنٹس حاصل کرکے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات