
وزیراعلیٰ پنجاب سے سفیر نیدرلینڈز کی ملاقات، تجارتی حجم 2.3 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
پاکستان اور نیدلینڈز کے مابین معاشی تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں، دیرینہ دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید گہرے اور وسیع ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 2 مئی 2025
20:21

(جاری ہے)
پاکستان نیدرلینڈز کے باہمی تعلقات وقت کے ساتھ مزید گہرے اور وسیع ہوئے ہیں۔
ڈچ ہاکی لیجنڈ کی موجودگی پنجاب کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ تاریخی طور پر پاک نیدرلینڈ تعلقات تجارت، زراعت، تعلیم اور استعداد کار میں قابلِ قدر فروغ کا باعث بنے ہیں۔ سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم 2.3 ارب ڈالر تک پہنچنا قابل اطمینان ہے۔ پاک نیدر لینڈ کے مابین معاشی تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہاکی اور کرکٹ جیسے کھیل پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان مشترکہ جذبے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ فلورِس یان بوویلینڈر کا لاہور میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا قومی کھیل ہاکی کو مزید تقویت بخشے گا۔ کائنات بخاری نوجوان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔ بطور پہلی خاتون وزیراعلیٰ، خواتین کی شمولیت اور قیادت کو فروغ دینا میری اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام سے حکومت پنجاب کھیلوں کی سہولیات کو ضلع،تحصیل اور گاؤں کی سطح پر فروغ دے رہی ہے۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
امریکی نائب صدر کا بیان قابل ِ مذمت ہے، حکومت فوری امریکی سفیر کو طلب کرے
-
شریف خاندان کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں
-
مودی بھی اور پی ٹی آئی والے بھی دونوں چاہتے پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوجائے
-
3 سالوں میں پاکستان کے قرضوں میں 29 ہزار ارب روپے کا اضافہ
-
آسٹریلیا میں الیکشن، وزیر اعظم انتھونی البنیزی کامیاب
-
پوٹن کی طرف سے تین روزہ جنگ بندی ایک ’کھیل‘ ہے، زیلنسکی
-
تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کا پریشان کن اضافہ
-
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یوتھ کی ناامیدی کو ختم کرنا ہے
-
آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں وہ کئی دہائیوں تک 34 ہزار گھر بھی نہیں بنا سکیں
-
اے ایف ڈی کو ’انتہاپسند‘ قرار کیوں دیا؟ امریکہ کی جرمنی پر تنقید
-
صحافیوں پرحملے عالمی جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں، مراد علی شاہ
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کایونانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.