Live Updates

پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے دفاع کیلئے ساتھ کھڑا ہوگا، وکٹر گا

جمعہ 2 مئی 2025 22:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)معروف چینی تجزیہ کار وکٹر گا نے کہاہے کہ پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے دفاع کیلئے ساتھ کھڑا ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوںنے واضح کیا کہ اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرے گا تو چین پاکستان کے دفاع کیلئے ساتھ کھڑا ہوگا، چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی موقف ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات