فرانس کا ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے دعوی بے بنیاد ہے، ترجمان ایرانی دفتر خارجہ

ہفتہ 3 مئی 2025 13:53

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے فرانس کے دعوی کو کھوکھلا اور بے بنیاد قرار دے دیاہے۔ارنا کے مطابق ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر فرانسیسی وزیر خارجہ کے دعوے کوبے بنیاد قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فرانسیسی وزير داخلہ کا بیان نادر ہے اور اس کے ساتھ ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں لگانے کی دھمکی سے اس خیال کی تقویت ہوتی ہے کہ فرانس کا انتقام آمیز موقف، تخریبی کردار کی سازش پر مبنی ہے۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ یقینا اس طرز عمل سے یورپ اور دنیا میں فرانس کی پوزیشن اور اعتبار میں اضافہ نہیں ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ فرانس کے وزیر خارج جین نوئل بیرٹ نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے بارے میں سیاسی محرکات کے تحت بے بنیاد دعوے کئے ہیں ۔ انھوں نے اپنے بے بنیاد دعووں میں کہا ہے کہ ایران بقول ان کے ایٹمی اسلحے کے پھیلاؤ کے قریب پہنچ گیا ہے۔