سرگودھا، مسافر کوچ کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

ہفتہ 3 مئی 2025 14:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سرگودھامیں مسافر کوچ کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ہفتہ کو بھلوال میں فضل فلور ملز کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے رکشہ کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ مسافر کوچ اور رکشے میں تصادم ہوا ہے۔ جس پر ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔ تصادم میں رکشہ ڈرائیور کی شناخت محمد انورکے نام سے ہوئی ہے جو بھلوال کی ظہور حیات کالونی کا رہائشی تھا۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا ہے ۔ بھلوال پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :