نوشہرہ ورکاں، توڑی میں لگی آگ کا دھواں مین شاہراہ پرآنے سے ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 3 مئی 2025 15:36

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں توڑی میں لگی آگ کا دھواں سڑک تک آنے سے ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدیدزخمی ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ اڑتالی ورکاں کے نواح میں توڑی کو لگنے والی آگ کے باعث اٹھنے والا زہریلا دھواں طوفانی آندھی کے باعث سڑک تک جا پہنچاجس سےشاہراہ پر حدِ نگاہ شدید متاثر ہوئی اور ٹریفک حادثہ پیش آ گیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں قمر زمان ساکن کوٹ میتلہ موقع پر جاں بحق ہو گیا،جبکہ ثقلین عارف ساکن منگو کی ورکاں شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال شیخوپورہ منتقل کیا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دھواں اور طوفان کے باعث سڑک پر کئی گھنٹے ٹریفک متاثر رہی۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ توڑی اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ ایسے جان لیوا حادثات سے بچا جا سکے۔\378