Live Updates

مولانا فضل الرحمان کا مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی وفات پر اظہار افسوس

ہفتہ 3 مئی 2025 15:40

مولانا فضل الرحمان کا مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ پروفیسر ساجد میر کی وفات عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پروفیسر ساجد میر اعتدال پسند رہنماء ، روشن فکر قائد اور اتحاد واتفاق کے داعی تھے۔

انہوںنے کہاکہ ہمیشہ وطن عزیز میں شعائر اسلام کے حوالے سے ہر تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر ہر موقع پر ان کے علم اور تجربے سے فائدہ اٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ پروفیسر صاحب مرحوم مہربان بزرگ اور شفیق انسان تھے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مرحوم کی خدمات ہمہ جہت اور ان کا کردار قابل تحسین تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اللہ کریم مرحوم کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور اپنے شایان شان اجر عظیم سے نوازے۔

انہوںنے کہاکہ اللہ کریم مرحوم کو اعلی علیین میں مقام عطاء فرمائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پرفیسر ساجد میر مرحوم کے اہل خانہ ،کارکنان ، متعلقین اور پاکستان کے تمام مذہبی طبقے سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل دے ،دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہوں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات