Live Updates

سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دی جانے والی بریفنگ بانی چیئرمین کے بغیر ادھوری ہے،بیرسٹرسیف

بانی چیئرمین ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ جعلی مینڈیٹ والی حکومت قوم کو یکجا کرنے میں ناکام ہے۔ پی ٹی آئی کے خلاف فسطائی رویہ ترک کرنا ہوگا،مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف

اتوار 4 مئی 2025 19:05

سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دی جانے والی بریفنگ بانی چیئرمین کے بغیر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دی جانے والی بریفنگ بانی چیئرمین کے بغیر ادھوری ہے،اس وقت بانی چیئرمین ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، جعلی مینڈیٹ والی حکومت قوم کو یکجا کرنے میں ناکام ہے،پی ٹی آئی کے خلاف فسطائی رویہ ترک کرنا ہوگا۔

جاری بیان میںبیرسٹر سیف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دی جانے والی بریفنگ بانی چئیرمین کے بغیر ادھوری ہے۔اس وقت بانی چیئرمین ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں بانی چئیرمین کی شرکت وقت کی ضرورت ہے۔ بانی چئیرمین کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔ سیف کا کہنا تھا کہ جعلی مقدمات ختم کر کے بانی چئیرمین کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔

ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی ہے۔ جعلی حکومت نے فسطائیت کے ذریعے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے۔ جعلی مینڈیٹ والی حکومت قوم کو یکجا کرنے میں ناکام ہے۔ قوم کو اکٹھا کرنے کے لئے بانی چیئرمین کی رہائی ضروری ہے۔ پی ٹی آئی کے خلاف فسطائی رویہ ترک کرنا ہوگا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات