محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا تعلیم میں جدت لانے کیلئے نیا تعلیمی خاکہ متعارف کرانے کا فیصلہ

اتوار 4 مئی 2025 19:05

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا تعلیم میں جدت لانے کیلئے نیا تعلیمی خاکہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا تعلیم میں جدت لانے کیلئے نیا تعلیمی خاکہ متعارف کرانے کا فیصلہ ،ابتدائی و ثانوی تعلیم کا تعلیمی منصوبے سے متعلق سکیم آف سٹڈیز 2025 جاری ،نئے تعلیمی خاکے کا مقصد تعلیمی معیار میں بہتری اور سیکھنے کے عمل میں جدت لانا ہے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا تعلیم میں جدت لانے کیلئے نیا تعلیمی خاکہ متعارف کرانے کا فیصلہ ،محکمہ تعلیم کے مطابق ابتدائی و ثانوی تعلیم کا تعلیمی منصوبے سے متعلق سکیم آف سٹڈیز 2025 جاری کر دیا گیا ،نئے تعلیمی خاکے کا مقصد تعلیمی معیار میں بہتری اور سیکھنے کے عمل میں جدت لانا ہے ،نئی سکیم ابتدائی تعلیم سے لیکرجماعت دہم تک تعلیمی مراحل کا احاطہ طے کرتی ہے ،منصوبے میں اردو، انگریزی، ریاضی ، تخلیقی سرگرمیوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

نئے منصوبے کے تحت طلبہ کے فوائد کیلئے نصاب میں مزید مثبت تبدیلیاں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :