Live Updates

محسن نقوی کی زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

ہفتہ 3 مئی 2025 15:40

محسن نقوی کی زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ 450 کلو میٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا شاندار کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز نے ایک بار پھر تکنیکی مہارت اور پروفیشنل ازم کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

انہوںنے کہاکہ سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل ٹیکنالوجی میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے سٹرٹیجک اداروں اور سکیورٹی فورسز کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات