Live Updates

حکومت صحافت کی آزادی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی, ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

ہفتہ 3 مئی 2025 15:43

حکومت صحافت کی آزادی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی, ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے عالمی یومِ آزادیِ صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے اور ایک مہذب معاشرے کی بنیاد آزاد، خودمختار اور ذمہ دار صحافت پر ہی استوار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی صحافتی برادری نے ہمیشہ سچ اور حقائق کو منظر عام پر لانے کے لیے جرات مندانہ کردار ادا کیا ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی اظہار کی شمع کو روشن رکھا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت صحافت کی آزادی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات