ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو عمدہ ترین ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن دستیاب وسائل سے استفادہ کریں، سی ای اوہیلتھ بھکر

ہفتہ 3 مئی 2025 15:45

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف کی ہدایت کیمطابق ضلع کے ہسپتالوں اور مراکز صحت پر علاج معالجہ کی عمدہ سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کا عمل تسلسل کیساتھ جاری ہے۔یہ بات سی ای اوہیلتھ اینڈپاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرمظہرعباس بلوچ نےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سی ای اوہیلتھ نےروسٹر کیمطابق ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال سروسز کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں سے بات چیت کی اور طبی سہولیات بالخصوص ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا سی ای اوہیلتھ اینڈپاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرمظہرعباس بلوچ نےہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو عمدہ ترین ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن دستیاب وسائل سے استفادہ کریں۔اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احسان اللہ خان بھی انکے ہمراہ تھے۔\378

متعلقہ عنوان :