ڈی پی او چارسدہ کا چوکی شیرپاؤ کا دورہ، سکیورٹی امور کا جائزہ لیا

ہفتہ 3 مئی 2025 15:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر کا امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئےتھانوں اور پولیس چوکیوں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر نے ہفتہ کو چوکی شیرپاؤ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چوکی کے اردگرد سکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی گئی اور انہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں ادا کرنے کی ہدایات دیں ۔ ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر نے کہا کہ پولیس چوکیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے عوامی تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :