
معیشت نازک موڑپر، تیزرفتارترقی کے لیے مؤثراقدامات کی ضرورت ہے،میاں زاہد حسین
عوام اورکاروباری برادری کوریلیف دینے کے لئے شرح سود میں کمی ناگزیرہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
ہفتہ 3 مئی 2025 17:42
(جاری ہے)
یہ نہ صرف کاروباری برادری کے لیے قرضوں تک رسائی مشکل بناتی ہے بلکہ سرمایہ کاری کے مواقع بھی محدود ہوجاتے ہیں۔
شرح سود زیادہ ہوتو اس سے صنعتی شعبہ متاثرہوتا ہے اورعوام کی قوت خرید بھی کم ہوتی ہے۔ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ گزشتہ چند سالوں میں توقعات سے کم رہی ہے جس کی بڑی وجہ بلند شرح سود ہے جوکاروباری لاگت کوبڑھاتی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اگراسٹیٹ بینک شرح سود میں کمی کرے تواس سے نہ صرف نجی شعبے کو سستے قرضے میسرہوں گے بلکہ نئی سرمایہ کاری کے دروازے بھی کھلیں گے۔ خاص طورپرچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارجوپاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں کوسستے قرضوں کی اشد ضرورت ہے۔ ایس ایم ایزکے لئے موجودہ شرح سود ناقابل برداشت ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے یا نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے سے قاصرہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ مرکزی بینک شرح سود میں کم از کم تین فیصد کمی کرے تاکہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکے، کاروباری اداروں کوسہولت ملے، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اورعوام کی قوت خرید میں اضافہ ہوجس سے ان پرمہنگائی کا دباؤبھی کم ہوجائے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بعض ماہرین کوخدشہ ہے کہ شرح سود میں کمی سے مہنگائی بڑھے گی تاہم اگردیگر معاشی ومالیاتی پالیسیوں کے ساتھ متوازن اندازمیں شرح سود کو کم کیا جائے تومعاملات کوکنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں ٹارگٹڈ سبسڈیزاورٹیکس مراعات کے ذریعے پیداواری شعبوں کوسہارا دیا جا سکتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ شرح سود میں کمی ایک جرات مندانہ فیصلہ ہوگا مگراحتیاط بھی ضروری ہے تاکہ مالیاتی استحکام کوخطرہ نہ ہواورساتھ ہی یہ بات بھی پیش نظررکھی جائے کہ سخت پالیسی معاشی بحالی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ معیشت کو اس وقت ایک نئے عزم اورپالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اسٹیٹ بینک کاروباری برادری اورماہرین کے مطالبات پرغورکرے اورشرح سود میں کمی کا فیصلہ کرے تاکہ معاشی ترقی کے نئے دورکا آغازہوسکے۔ یہ اقدام نہ صرف ملکی معیشت کواستحکام دے گا بلکہ پاکستان کوعالمی معاشی مقابلے میں آگے بڑھنے میں بھی مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
لاہورچیمبرنے ایف بی آر کسٹمز کے لیے کرامت علی اعوان کو فوکل پرسن مقرر کردیا
-
پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کیلئے 10 لاکھ کے بجٹ میں دستیاب 10 گاڑیاں
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان
-
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
مارک اپ ریٹ %8 کرنے کے لیے مکمل طور حالات سازگار ہیں، ایس ایم تنویر، طلعت سہیل
-
ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش 7سی9اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہو گی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مزید مہنگے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,300 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
خوشحال پاکستان بنانا ہے تو سب سے پہلے عوام کو اہل کرنا ہو گا، آئی سی سی آئی
-
پاکستان سے سونے کے زیورات اورنیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ
-
کاروباری طبقے کی آئندہ بجٹ میں حکومت سے بے پناہ توقعات ، مایوس نہ کیا جائے ‘ خادم حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.