اسلامی جمعیت طلباء کے غنڈوں کا پنجاب یونیورسٹی سکیورٹی گارڈز پر حملہ

ہفتہ 3 مئی 2025 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)اسلامی جمعیت طلباء کے غنڈوں نے حملہ کر کے پنجاب یونیورسٹی کے دوسکیورٹی گارڈزکوزخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی ترجما ن کے مطابق اسلامی جمعیت طلباء کے غنڈوں نے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے اسلامی جمعیت طلباء کے معتمد ضہیب فخری اور ناظم حماد رضا سے گیٹ پر شناخت طلب کرنے پر کارکنان زین سرفراز، غضنفر علی، محمد انیس، شمریز ممتاز ، زین شوکت، سمیع اللہ، عثمان احمد اور حماد رضا نے حملہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث جمعیت کے زیادہ تر کارکن خارج شدہ ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ جمعیت کا خارج شدہ کارکن نظر آنے پر حوالہ پولیس کر دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے گیٹس پر معمول کے مطابق سخت چیکنگ جاری رہے گی۔