گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 3 مئی 2025 17:47

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

جاری تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ سینیٹر ساجد میر اسلام کے بڑے داعی ، انتہائی ملنسار ، شفیق اور دلجوئی کرنے والے انسان تھے ، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سینیٹر ساجد میر کا انتقال امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

متعلقہ عنوان :