بدنام زمانہ لنگڑا گینگ پکڑا گیا، مسروقہ قیمتی سامان برآمد

ہفتہ 3 مئی 2025 22:02

بدنام زمانہ لنگڑا گینگ پکڑا گیا، مسروقہ قیمتی سامان برآمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کے تھانہ ترنول کی ٹیم نے بدنام زمانہ اور سزا یافتہ گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا جو چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث “لنگڑا گروپ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوپولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد جن کی شناخت عالمگیر اور احسان کے نام سے ہوئی ہے اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ مجرموں کو مناسب سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ڈی آئی جی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں منظم اور فعال جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔