مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر تیزی رہی

ہفتہ 3 مئی 2025 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر تیزی رہی ضرورت مند ملز نے کوالٹی اور پیمنٹ کنڈیشن کے حساب سے فی من 15500 تا 17500 روپے کے بھا ؤپر طے پائے۔ کاروباری حجم نسبتا بہتر رہا۔ نیویارک کاٹن کے بھا ؤمیں ملا جلا رجحان تیزی کا عنصر غالب رہا۔صوب سندھ و پنجاب میں کوالٹی اور اور پیمنٹ کنڈیشن کے حساب سے روئی کا فی من بھا ؤ15500 تا 17500 روپے چل رہا ہے۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 16700 روپے کے بھا ؤپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکر فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھاؤ میں اتار چڑھا کے بعد تیزی کا رجحان رہا بھاؤ فی پانڈ 68.41 تا 69.91 امریکن سینٹ کے درمیان چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

USDA کی ہفتہ وار برآمد اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 2024-25 کیلئے 1 لاکھ 8 ہزار 400 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔

انٹرنیشنل کاٹن مارکیٹ ڈالر انڈیکس میں کمی کی وجہ سے بہتری رہی اور مارکیٹ دو ہفتوں سے زائد کی کم ترین سطح سے دوبارہ بحال ہوگئی کیونکہ کے چین کی وزارت تجارت نے امریکہ چین تجارتی تعلقات مین بہتری کا اشارہ دیا جس سے منڈیوں میں امید کی کرن پیدا ہوئی۔ دریں اثنا سندھ کے ساحلی شہروں میں انتہائی محدود پیمانے پرکپاس کی نئی فصل کی چنائی شروع ہونے سے روئی کے ایڈوانس سودوں کا بھی آغاز ہوگیا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں نیا کاٹن جیننگ سیزن مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔