|144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 3 مئی 2025 20:20

$لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ، دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، جسٹس فاروق حیدر 6 مئی کوسماعت کریں گے، عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے رکھی ہے، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا، پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے روکنے کیلئے صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا، سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، سیاسی جماعتوں کے اجتماعات اور الیکشن کے دنوں میں دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا جاسکتا، موجودہ حالات میں دفعہ 144 کا نفاذ آئین کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے۔