مانسہرہ قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

ہفتہ 3 مئی 2025 20:50

؂مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)مانسہرہ قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ۔تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں دو افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والا ملزم، جس نے ایک شخص کو قتل اور اپنے حقیقی بھائی کو زخمی کیا، مانسہرہ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورخہ 04 فروری 2025 کو ڈھیری خان دوگہ میں فہد ولد جاوید نامی شخص سکنہ ڈھیری خان دوگہ نے ذاتی رنجش کی بنا پر محمد توفیق کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ اپنے حقیقی بھائی احتشام عرف شامی کو شدید زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان اور ڈی ایس پی بالاکوٹ صداقت نثار کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ عبد الستار خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنیکل طریقہ کار اپناتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس میں دیگر ممکنہ حقائق اور محرکات سامنے آنے کی توقع ھے ۔