مولانا عبدالغفورحیدری کا پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس

مرحوم نے زندگی بھر اعلائے کلمتہ اللہ کیلئے بھرپور جدوجہد کی، پاکستان میں دینی جماعتوں کے اتحاد کیلئے ہمیشہ بھرپور کوششیں کر تے رہے ، بیان

ہفتہ 3 مئی 2025 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف)مولانا عبدالغفورحیدری نے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ جاری بیان میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ناگہانی وفات کا سن کر بے حد صدمہ ہوا ،اللہ تعالی ان کی دینی و ملی خدمات کو قبول فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر اعلائے کلمتہ اللہ کیلئے بھرپور جدوجہد کی، پاکستان میں دینی جماعتوں کے اتحاد کیلئے ہمیشہ بھرپور کوششیں کر تے رہے ،متحدہ مجلس عمل کی پہلی تشکیل اور دوسری تشکیل میں مرحوم نے بہت بڑا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے دینی اور سیاسی حلقوں میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مرحوم میرے وہ ذاتی دوست اور بزرگ تھے، انتہائی بے تکلفی کا تعلق رہا اس وقت جمعیت اہل حدیث کیساتھ میں بھی ایک شفیق مہربان بزرگ کی رفاقت سے محروم ہوگیاہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے اللہ تعالی ان کو جنت میں اعلی مقام عطاء اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔